ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ 21 مسافر زندہ بچ گئے

119

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،تاہم اس میں موجود 21 مسافر زندہ بچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکساس کے ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے دوران طیارہ قریبی کھیت میں جا گرا۔ 170 نشستوں کی گنجایش والے طیارے میں 21 افراد سوارتھے ، جو عملے کی بروقت کارروائی کے سبب آگ لگنے سے قبل طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد میں فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھادی۔