پاکستا ن اسٹاک ،100انڈیکس 800 پوائنٹس بڑھ گیا

502

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک میں بارہ ربیع الاول کی عام تعطیل کے بعد بدھ کو پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 92ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب75.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔آئل فیلڈز اور پاور سیکٹرز سمیت مختلف اداروں کے مثبت مالیاتی نتائج اور ٹیلی کام سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی ادارو ںنے نہ صرف کم قیمت حصص کی خریداری میں دلچسپی لی بلکہ نئی سرمایہ کاری بھی کی جس کی وجہ سے مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی اور انڈیکس ایک بار پھر45ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔