او پن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کا اضافہ

300

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بدترین گرواٹ کا شکار ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ174روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر چکی ہے ۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.80 روپے سے بڑھ کر173.80روپے اور قیمت فروخت173.30روپے سے بڑح کر 174.20 روپے ہو گئی۔