جونیئر عالمی ہاکی کپ 24 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا

262

کراچی (سید وزیر علی قادری) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے جونیئر عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جانے والے عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ 16 ٹیموں میں میزبان ملک بھارت، پاکستان، جرمنی،بیلجیئم، ہالینڈ، ا سپین، ارجنٹائن، ملایشیا، ساوتھ افریقا، چلی، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، کوریا، امریکا اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایف آئی ایچ شیڈول کے مطابق ٹیموں کو 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں بیلجیئم، ملایشیا، ساوتھ افریقا اور چلی پول بی میں انڈیا ، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ پول سی میں ہالینڈ، اسپین، کوریا اور امریکاپول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔ پول ڈی میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر کے مدمقابل اعزاز کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوگا۔قومی ہاکی اسکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔