کراٹے کا فن معاشرے کو صحت مند طلبہ فراہم کر رہاہے۔ گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی

480
کراچی: تائی کراٹے سینٹر میں تقریب تبدیلی بیلٹ کے موقع پر مہمان خصوصی کامیاب کھلاڑیوں کو بلیک بیلڈ دیتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طلباء و طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں اور تفریحی پروگرامز بھی ضروری ہیں۔ کرونا کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کراٹے جیسے فن کی ٹریننگ کا جاری رکھنا خوش آئند ہے۔ سرکاری سطح پر اس قسم کی سر گرمیاں جاری رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار طائی کراٹے سینٹر میں تقریب ِ تبدیلی ء بیلٹ کے موقع پرطائی کراٹے سینٹر کے سینئر کراٹے انسٹرکٹرز سر حسینی ، مسزثمینہ اشرف طائی ، سر افضال، مس ماہم،سر عرفان، سر سلطان ،سر ایوب ، ماہرِ تعلیم ارشد ملک اور دیگر والدین نے کیا۔ طائی کراٹے سینٹر کے روح رواں صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹرمحمد اشرف طائی نے کہا کہ کھیلتے کُودتے بچے صحت مند زندگی کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ والدین کا تعاون رہا تو انشاء اللہ آئندہ بھی طلباء طالبات کے لئے صحت مند پروگرامز منعقد کئے جائیں گے کیوں کہ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند بچے بے حد ضروری ہیں۔اس موقع پربُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹیواور ماہر تعلیم ارشد ملک نے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراٹے کا فن گھٹن کے ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔