جونیئر آرچری چیمپئن شپ پاک آرچری این سی سی کے نام رہی

476

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جونیئر آرچری چیمپئن شپ کا میلہ پاک آرچری این سی سی نے جیت لیا ۔النادی البرہانی اسپورٹس کمپلیکس کی آئوٹ فیلڈ میں کھیلی گئی جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں کراچی کے25 سے زائد کلبز اور اسکولز کے 200سے زائدتیر اندازوں نے شرکت کی تھی ۔جونیئر لیول پر منعقدہ اس ایونٹ کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم تھیں جنہوں نے اس قدر شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر آرگنائزرز کو مبارک باد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ان کا کہنا تھا کہ میں جونیئر تیر اندازوں کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئی ہوں مجھے پوری امید ہے کہ یہ کھلاڑی آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔