پریمئر سپر لیگ،اے ایم ٹی، سول ایوی ایشن ، جعفر برادرز اور زلٹیک نے رائونڈ میچز جیت لیے

269

لاہور(جسارت نیوز ) پریمئر سپر لیگ کے سلسلہ میںاتفاق کرکٹ گرائونڈ اور ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچز میںسول ایوی ایشن اتھارٹی ،اے ایم ٹی، جعفر برادرز اور زلٹیک نے رائونڈ میچز جیت لیے۔ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اے ایم ٹی نے یونی فوم کی ٹیم کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اے ایم ٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ محسن رشید نے 60 اور وقاص الدین نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد ارشاد، محمد وحید اور عباس علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں یونی فوم کی ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی، امتیاز انتظار 34 اور محمد وحید 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قیصر نواز نے3 جبکہ محسن رشید اور وقاص الدین نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محسن رشید کو آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں زلٹیک نے شاپستان کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔