ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈیجیٹیلائزیشن سے فائدہ اٹھائے ،مجید عزیز

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی ) کے سابق صدر مجید عزیز نے ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ لازمی طور پر ڈیجیٹلائزیشن کو اختیار کریں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاکر انڈسٹری کو فروغ دیا جاسکے تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان شعبوں میں دیگر شعبوں کے مقابلے میں ڈیجیٹلائزیشن کا مجموعی طور پر رجحان کم ہے جس کی کئی وجوہات ہیں باالخصوص انڈسٹری میں ڈیجیٹل ٹولز کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے جبکہ سازگار کاروباری ماحول کی عدم موجودگی بھی اس تبدیلی کو صرف چند شعبوں تک محدود کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ایمپلائرز ایشیا پیسفک ریجن کی جانب سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او)ریجنل آفس بینکاک میںمجید عزیز نے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہاکہ ایشیا اور پیسفک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کورونا وبائی مرض کی دوسری بڑی لہر کے اثرات خاص طور پر ڈیجیٹلائزیشن ٹرانسفارمیشن، پیداواری آٹومیشن اور لاجسٹکس کے عمل کا سامنا کیا اور یہ تبدیلی پوری صنعت کے فائدے کے لیے پیداواری رفتار، معیار اور سپلائی چین ویزیبیلیٹی میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجیز نہ صرف صارفین کی ضروریات کو تبدیل کرتے ہوئے نئے کاروباری ماڈلز کی تخلیق میں فوائد پہنچاتی ہیں بلکہ کام کے حالات اور موجودہ پیداواری عمل ،اسٹاک کومؤثر طریقے سے محفوظ رکھنے کے بہتر انتظام کے ساتھ ماحول کو سازگاربنانے، افرادی قوت کے ساتھ ہم آہنگی اور آلات کی بہتر نگرانی وغیرہ کو بھی بہتر بناتی ہیں۔