ایف بی آر 5ملین افرادکے ڈیٹاپر کسی بھی وقت کام شروع کرسکتا ہے ،چیف کمشنر ایف بی آر

221

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف کمشنر لارج ٹیکس یونٹ ایف بی آر شاہد اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے اکائونٹ منجمدکرنے سے قبل 20اور 21گریڈ کیافسروں پر مشتمل کمیٹی جائزہ لے گی،اندھادھند اکائونٹ منجمد کرنے کی افواہیں غلط ہیں،کھاتے منجمد کرنے کا فیصلہ واجبات ادا نہ کرنے والے عادی ڈیفالٹرز کے خلاف کیا گیاہے،پوائنٹ آف سیلز میں ملک بھر سے یومیہ 8لاکھ58ہزار 785سیلز انوائسز کٹ رہی ہیں اوریومیہ 37ریٹیلرز پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ہورہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کو ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمدحنیف لاکھانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب صدر ناصر خان سابق سینئرنائب صدر شوکت احمدآئی جی وہرہ،سابق نائب صدر خرم اعجاز،پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین ذیشان مقصود،محسن عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔شاہداقبال بلوچ نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز مشینوں کی تنصیب سے ریٹیلرز کی فروخت میں 100فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،سالانہ 12لاکھ روپے بجلی کے بل کے حامل کو ٹئیرون پی او ایس میں شامل ہونا ہے۔