بجلی مسلسل مہنگی ہو نے سے عوام نڈھال ہو گئے ،شاہد رشید بٹ

239

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات نہ ہونے سے بجلی مسلسل مہنگی ہو رہی ہے جس نے عوام کو کاروباری برادری کو نڈھال کر دیا ہے۔توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے بجائے بجلی مسلسل مہنگی کرنے سے عوام بد حال اور ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ بجلی کے شعبے میں چوری اور نقصانات پریشان کن حد تک بڑھ گئے ہیں اور بجلی کی قیمت بڑھنے سے چوری میں مزید اضافہ ہو گا شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نقصانات 320 ارب روپے سالانہ ہیں جبکہ دیگر ماہرین اسے 400 ارب سے زیادہ بتاتے ہیں جو ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔پاکستان میں بجلی کے شعبہ کے نقصانات خطے میں سب سے زیادہ ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گردشی قرضہ 2.27کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ بجلی چوری اور نقصانات کی روک تھام دعووں تک محدود ہے جس کی وجہ سے نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔