جولائی تا ستمبرتجارتی خسارہ10ارب23کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

123

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماہ ستمبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 11 کروڑ ڈالر تک رہاجبکہ تجارتی خسارہ 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا اورجولائی سے ستمبر 2021کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 10 ارب 23 کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 21 میں درآمدات 6 ارب 7 کروڑ ڈالر جبکہ اسی ماہ میں برآمدات 2 ارب 64 کروڑ ڈالر رہیں ۔ماہ ستمبر میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.87 ارب ڈالر رہا اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 20 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ 86 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات 17 ارب 47 کروڑ ڈالر رہیں اورپہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات 7 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر کے تین مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن 11 ارب91 کروڑ ڈالر رہااور اسی مدت میں ورکرز ترسیلات 8 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔