مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گرچکی، مفتاح اسماعیل

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنسکہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی ہے،ملک میں بلند ترین سطح پر پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے ،ہم حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات پر اب مزید ایک روپے بھی اضافہ نہیں کرنے دیںگے، ہمارے اوپر 60 فیصد قرض بڑھا ہے، پاکستان کے قیام سے اب تک 25 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا تھا اور اب 40 ہزار ارب روپے ہے۔پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔