جامعہ اردو:ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ ہفتے کوہوںگے

122

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹرسیداخلاق حسین کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ بروز ہفتہ 23 اکتوبر 2021 کو صبح 10:30 بجے بی ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس میں ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے امیدواران ایڈمٹ کارڈ جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے ڈائون لوڈکرکے پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔