سول لائن:ملزمان بینک کا اے ٹی ایم توڑنے میں ناکامی کے بعد فرار

74

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے سول لائن میں ملزمان بینک کا اے ٹی ایم توڑنے میں ناکامی کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کو اے ٹی ایم توڑنے کی اطلاع مدد گار ون فائیو پر ملی۔ پولیس نے موقع سے ملزمان کے چھوڑے ہوئے اوزار قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق مشن میں کیش محفوظ رہا، تاہم اے ٹی ایم کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کے بعد واردات شروع کی۔