شارع فیصل پولیس آفس میں آتشزدگی فائر ٹینڈرنے آگ پرقابوپالیا

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس کی عمارت میں بدھ کی صبح سویرے کباڑ کے سامان میں لگنے والی آگ سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق آگ عمارت کے پچھلی طرف کباڑ کے سامان میں لگی جس سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔ پولیس ترجمان نے اہلکاروںکے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔