ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن سندھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

109

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن سندھ ڈاکٹر ولی اللہ دل کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ اے آئی جی ایڈمن سی پی او نے ڈاکٹر ولی اللہ دل کی شخصیت اور انکی پولیس خدمات کا ایک مختصر سا تعارف پیش کیا اور ان کی خدمات کوسراہا۔اس موقع پراعلیٰ افسران موجود تھے، آئی جی سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ولی اللہ دل کو شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔