خاتون نے خودکشی کرلی،دیگر واقعات میں 15 افراد جاں بحق

243

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میںٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 14افراد جاںبحق‘ دیگر واقعات میں6زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ کے علاقے نیو کراچی لاسی گوٹھ عثمان سوسائٹی میں خلیلیہ مدرسے کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ صدر الدین ولد مہر ا لدین جاں بحق اور اسکا بیٹا 22 سالہ جاوید زخمی ہوگیا، مقتول کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے جوہر پہلوان گوٹھ وارثی سوئیٹس کے قریب گھر میں ایک خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خوکشی کر لی متوفیہ کی شناخت 32سالہ ثوبیہ زوجہ طارق محمود کے نام سے ہوئی،ملیر مہران ٹاؤن خیابان محمد کے قریب گھر میں گلے میں پھندا لگا کر 25سالہ گڈوغلام حسن ولد غلام حیدر نے خودکشی کر لی۔ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے سینڈ زپٹ سمندر میں ڈوب کر دو افراد جاںبحق ہو گئے ، متوفین کی شناخت 18سالہ مریم سہیل دختر سہیل اور 45سالہ سہیل ولد تحسین کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق جاںبحق ہو نے والے باپ اور بیٹی ہیں،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے،گلستان جوہر تھانے کی حدود د گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں24سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ،جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی،شاہ لطیف کے علاقے قائد آباد ریڈیو پاکستان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا،رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثہ میں 18سالہ لاریب ولد عابد جاںبحق ہو گیا،سرجانی تیسر ٹاون ناردرن بائی پاس روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ شخص جاںبحق ہو گیا ،نیو کراچی کے علاقے نیو کراچی نالہ اسٹاپ بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ میں 30سالہ شخص جاںبحق ہو گیا ،پاک کالونی گٹر باغیچہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ نور خان ولد حاجی میر خان جاںبحق ہو گیا، شیر شاہ پراچہ کمپنی کے قریب کلفٹن اوشین مال کے قریب فٹ پاتھ سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، لیاری کھڈا مارکیٹ مدینہ مسجد کے قریب روڈ سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی ، لانڈھی مجید کالونی کے قریب فائرنگ سے 30 ثناء اللہ ولد نور شاد زخمی ہو گیا، وائٹ ہائوس گرامر اسکول جو کہ سہراب گوٹھ کے قریب واقع ھیوہاں ویکسین لگنے سے 6 طالب علم موقع پر جابحق ہوگئے اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہوگئے ہیں۔گلستان جوہر بلاک 11کے قریب گن صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص 30سالہ عبدالمجید ولد محمد صادق جاں بحق ہوگیا‘جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 28سالہ محمد اجمل ولد محمد رمضان اور35سالہ غلام اسحاق ولد اللہ دسایو زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹائون سیکٹر19میں مدرسہ ابوہریرہ ؓ کاقریب فائرنگ سے 30سالہ عبدالکریم ولد محمدیعقوب زخمی ہوگیا۔