نشتر پارک شہد اکیلیے یاد گارشہداتعمیر کی جائے‘شاہ عبدالحق قادری

203

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ میلاد والوں نے پاکستان بنایا تھا۔ جب بھی پاکستان کو قربانی کی ضرورت پڑی یارسول اللہؐ کے چاہنے والے سب سے آگے ہوں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم باتوں سے آگے بڑھ کر عملی طور پر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔ میں آپ سب کے ساتھ ہوں گا۔نشتر پارک میں شہید ہونے والوں کے لیے یادگار شہداتعمیر کی جائے۔دیگر اکابرین اہلسنت نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں ہمیں جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اگر ملک پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتی ہے تو ملک سے فوری طور پر سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے اور آئی ایم ایف سے کئے گئے تمام معاہدے ختم کئے جائیں۔اسیران تحفظ ناموس رسالت کو رہا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 ربیع الاول کو نشتر پارک میں منعقدہ جلسہ عید میلاد النبی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے حاجی حنیف طیب، علامہ عبدالجبار رحمانی، علامہ کوکب نورانی اوڑکاوی، علامہ نسیم صدیقی، صاحبزادہ فرید الدین قادری، علامہ ابرار رحمانی، ثروت اعجاز قادری اور دیگر علماکرام نے خطاب کیا۔انہوںنے کہااگر ملت اسلامیہ ایک نکتے پر جمع ہوگئی تو یہ باطل قوتیں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے سے رک جائیں گی۔ اہلسنت اپنے بچوں کو دنیا کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی دلوائیں اور نہیں عالم دین بناکر دین کے خلاف ہونے والی سازشوں اور فتنوں کی سرکوبی کرنے کے قابل ہوسکیں۔ تحفظ ختم نبوت کے لیے نکلنے والوں کو غدار کرنے والے وزیراعظم پاکستان سب سے بڑے غدار ہیں کیونکہ انہوں نے 126 دن ملک میں جو کیا وہ سب کو معلوم ہے۔محسن پاکستان کوقومی مجرم بنادیا گیا۔ عمران خان دین میں مداخلت کررہے ہیں لیکن نبیؐ کا جھنڈا ہمیشہ اونچا رہے گا اسے کوئی نیچا نہیں کرسکتا۔