مفتی منیب الرحمن کی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات واظہارتشکر

14

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے بدھ کے روز ان کے دفتر میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، مفتی منیب الرحمن نے12 ربیع الاول کے جلوسوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔