ربیع الاول تجدید عہد وفاکادرس دیتاہے، محمدیوسف

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺکی شریعت کو ماننا کافی نہیں ہے بلکہ اس کا نفاذ ہی ایمان کا حصہ ہے۔ربیع الاول کا ماہ مبارک اللہ کے نبی ﷺسے محبت اور تجدید عہد وفا کا درس دیتا ہے،حب ِمصطفی ﷺکا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہردائرے میںآپ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کے تابع ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی ٹائون میں 12ربیع الاول کو لگائے گئے کیمپ پر خطاب میں کہا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز آج جن مسائل کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے اورنت نتے فتنے اٹھ رہے ہیں ،مہنگائی کا طوفان اٹھ رہا ہے ان تمام سے نجات کا واحد راستہ اسوہ رسولﷺ پر مکمل عمل کرنا ہے۔سیاست ومعیشت سے لیکر تہذیب وتمدن تک ہمیں کسی مغرب یایورپ سے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔ہمارے لیے بس اللہ اور اس کے رسولﷺ کافی ہیں۔جن لوگوں اور حکمرانوں نے مصطفوی شریعت سے منہ موڑا وہ اپنے ہی اس سیکولرو لبرل نظام کی نحوست میں جکڑے ہوئے نظر آرہے۔