بعثت نبوی کا مقصد دنیا میں اللہ کی حاکمیت قائم کرناہے‘جماعت اسلامی

155

کراچی (پ ر)بعثت نبوی کا مقصد دنیا میں اللہ کی حاکمیت کو قائم کرناہے ۔ تمام باطل قوتوں کی نفی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے دین اور نظام کو غالب کرنے کے لیے جدو جہد اور تحر یک بر پا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اُسامہ رضی نے ضلع شرقی کے نائب امیر نعیم اختر کی رہائش گاہ گلشن جمال میں ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ سیرت محمدؐ نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعلاقہ ناظم شہزاد عبدالرحیم، فیصل کیٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر امین ابن الحسن ہاشمی اور ناظم حلقہ نسیم اختر کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجوتھی۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ اللہ کو تو سب مانتے ہیں لیکن اللہ کی بالادستی کے معاملے میں باطل قوتوں نے انسانیت کوتقسیم کر رکھا ہے تا کیہ نفس کی خواہش اور اپنے مفادات کی تکمیل کو یقنی بنا سکیں۔ نبیؐ نے پوری حیات طیبہ کے دوران اللہ کے نظام کو غالب کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیا اور اس ضمن میں اللہ کے باغیوں سے کسی قسم کاسمجھوتا نہیں کیا اور بعد میں خلفاء راشدین سے لے کر آج تک تمام صالح اور عدل پر مبنی قوتیں اسی مشن پر گامزن ہیں۔اس موقع پرنومنتخب کونسلر ابن الحسن ہاشمی اور دیگر مقررین نے نبیؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی ؐ کی تمام جدوجہد کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم قرآن کی دعوت کو عام کر کے ایسا پاکیزہ معاشرہ تشکیل دیں جو مساوات پرمبنی ہو۔