اسلامی نظام کے لیے انقلابی جدوجہد کرنا ہوگی، ثروت اعجازقادری

122

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے انقلابی جدوجہد کرنا ہوگی،قائد اعظم نے بھی ریاست پاکستان کے لیے کہا تھا کہ قرآن وسنت ہی ہماری دستور ہے،غریب کو عدل وانصاف نہیں مل رہا نہ ہی معاشی حقوق دیے جارہے ہیں،مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد نے سسکتی ہوئی انسانیت کو راحت بخشی۔