شریف خاندان نے منی لانڈرنگ اسحق ڈار دور میں کی‘ شہزاد اکبر

524

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی جعلی ٹی ٹیز کی تمام ٹرانزیکشنز اور25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اسحق ڈار دور میں ہوئی، اسحق ڈار میں تھوڑی سی بھی ہمت ہے تو میرے خلاف دعویٰ دائر کریں‘ میری خبر ہے کہ اسحق ڈار نے الطاف حسین کی طرح برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے‘ اسحق ڈار بھی نواز شریف کی طرح وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے تھے‘ 3 سال ہو گئے ہیں لیکن وہ واپس نہیں آ رہے‘ مفرور شخص برطانیہ میں بیٹھا ہے اور یہاں سینیٹر ہے جو ہمارے نظام انصاف کے ساتھ ایک مذاق ہے‘ اسحق ڈار سے ہرگز کوئی معافی نہیں مانگی‘ مفرور اور عدالت سے بھاگے ہوئے شخص سے میں معافی کیوں مانگوں‘ مجھے تو پتا ہی نہیں لندن میں میرے خلاف کیس کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کو گزشتہ روز انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا شریف خاندان کی عادت بن گئی ہے ۔