لاپتاافرادکیس : وفاقی وصوبائی سیکرٹری داخلہ وآئی جی سندھ کو نوٹس

144

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میںلاپتا افراد کیسز کی سماعت وفاقی ،صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبائی، وفاقی حکومتوں سے لاپتا افراد سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں عدالت نے استفسار کیاکہ لاپتا افراد کہاں ہیں ؟ بازیاب کرایا جائے ، لاپتا افراد کی بازیابی میں کیا پیش رفت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ غلام مرتضی کو نیو کراچی سے اٹھایا گیا، عبدالحلیم کو بھی نیو کراچی سے اٹھایا گیا،پولیس تعاون نہیں کر رہی، لاپتا افراد کا کچھ پتا نہیں۔