زلمے خلیل مستعفی، ٹامس ویسٹ افغانستان میں امریکی نمائندہ ہونگے

245

کابل( آن لائن)طالبان سے امن معاہدے کے ذریعے امریکی فوج کے 2 دہائی بعد افغانستان سے انخلا کو یقینی بنانے والے امریکا کے خصوصی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق3 سال تک اس اہم عہدے پر براجمان رہنے والے زلمے خلیل زاد کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مستعفی ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا کو بتایا کہ زلمے خلیل زاد کے مستعفی ہونے پر خالی ہونے والے عہدے پر ان کے نائب ٹامس ویسٹ کو عبوری طور پر تعینات کیاجائے گا۔ امریکی حکومت کے امور کے ماہرین کے مطابق منجھے ہوئے سفارت کار خلیل زاد کو افغانستان پر طالبان کے قبضے اور انہیں سخت گیری سے روکنے میں ناکامی پر دبا ئو اور تنقید کا سامنا تھا۔