بجلی کی قیمت میں 2.65 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

64

اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ 2 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ 05 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی، مقامی گیس سے 8 اعشاریہ 9 فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ 9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔