ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان

315

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک لانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ TRUTH SOCIAL کے نام سے ایک سوشل نیٹ ورک سائٹ لانچ کریں گے جس میں مخصوص افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ اس کا BETA ورژن اگلے ماہ لانچ کیا جائے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فام ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا مؤثر ذریعہ ہوگا جو امریکا میں مخالفین کی آواز کو خاموش کرواتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کر دیے ہیں جس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹا چکے ہیں۔