فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات کشیدہ کرنا ہے، وزیر داخلہ

350

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات کشیدہ کرنا ہے۔

پولیس پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ یشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سب معاملات پر نظر ہے، کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے احتجاج کر کے سڑک بلاک کردی، اپوزیشن کے احتجاج سے کچھ نہیں ہوتا سوائے شہریوں کو پریشان کرنے کے، اپوزیشن کے دھرنے احتجاج اور دھرنے جمہوریت کو ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے، گزشتہ روز کے احتجاج کو سب نے دیکھ لیا، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بند کریں گے۔