محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی

198

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث کل شام سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جمعے اور ہفتے کی رات کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی اور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔

 مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر میں خصوصا بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔