حکومت کا کم آمدنی والوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

181

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والے افراد شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں عمران خان نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ کم آمدنی والوں کو سستا پیٹرول دینے کا منصوبہ بنایا جائے،موٹر سائیکل ، رکشہ اور عوامی ٹرانسپورٹ چلانے والے افراد کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان جلد تیار کیا جائے۔

اجلاس میں مہنگائی کم کرنے کیلیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا،موٹرسائیکل ، رکشا اور عوام ٹرانسپورٹ چلانے والوں کو کم قیمت پر پیٹرول دینے کا اعلان اگلے ہفتے پیش ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں سخت غم وغصہ کا اظہار کیا گیا تھا ، جس کے بعد وزیر اعظم نے پیٹرول پر سبسڈی دینے کے لیے آج اجلاس بلایا تھا۔