ایوان میں شکست کے باوجود استعفا نہیں دونگا، وزیرا علیٰ بلوچستان

241

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ایوان میں شکست کے باوجود استعفا نہیں دونگا،تحریک عدم اعتماد پہلے بھی کئی دفعہ دیکھ چکا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ناراض ارکان سے قلمدان واپس لے سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا، کسی کو ناراض ہونے سے روک نہیں سکتا، جب حکومت میں ہوں تو زیادہ ناراضگیاں ہوتی ہیں۔

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ رائے شماری کے روز ہونے والے فیصلے کو قبول کرونگا،اُس دن 2فیصد ووٹ نہ ملے تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دونگا،ارکان اسمبلی لاپتہ ہیں تو ان کے اہلخانہ تھانے جاکر مقدمہ درج کریں،ثنا بلوچ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔