شمالی کوریا کا آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

335

پیانگ یانک: شمالی کوریا نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا بیلسکٹ میزائل، جدید کنٹرول گائیڈنس ٹیکنالوجی نظام سے لیس ہے۔ میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسیز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔