روپے کی بے قدری جاری: ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے کا اضافہ

388

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 71 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج 71 پیسے اضافے ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 173 روپے 48 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دو روز قبل انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 173 روپے 20 پیسے پر گیا تھا جو پاکستان کی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت تھی۔