موسمیاتی تبدیلی کے باعث سمندری سطح کس حد تک بڑھ سکتی ہے؟

276

موسمیاتی تبدیلی اگلے چند سو سالوں میں زمین کے منظر کو کیسے تبدیل کرے گی؟ کلائمٹ سنٹرل کے محققین کے تیار کردہ نئے انٹرایکٹو آلات اس کی پیشگوئی کرسکتے ہیں.

یہ جدید آلات ظاہر کرتے ہیں کہ اگر کاربن آلودگی کی سطح میں تبدیلیاں کی جائیں یا انہیں نظرانداز کردیا جائے تو سمندر کی سطح کتنی حد بڑھ سکتی ہے۔

پرنسٹن ، این جے میں موجود موسمیاتی سنٹرل (آزاد سائنس دانوں اور صحافیوں کی ایک ایسوایشن) کے سی ای او اور چیف سائنسدان بین اسٹراس   نے کہا اگر کاربن کی سطح میں جلد تبدیلیاں نہیں کی گئیں تو ساحلی پٹیوں پر رہنے والے لاکھوں افراد خطرے میں ہوں گے.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایشیا دنیا کا وہ خطہ جو سب سے زیادہ خطرے میں ہو گا۔ خطرے سے دوچار تمام ممالک میں ویتنام کو سمندر کی سطح میں اضافے سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔