پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

193

کراچی:پاک بحریہ نے جاسوسی بھارتی آبدوز  کوپاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش  کو ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق افواج پاکستان نے بھارت کی ایک اور چال کو ناکام بنا کر اس کا مکروہ چہرہ  کوبے نقاب کر دیا ہے،پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ نے مسلسل تیسری بار لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ  کی مدد سے بھارتی سب آبدوز کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا، پاک بحریہ نے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔