دنیا کا سب سے بڑا فولڈنگ چاقو

643

امریکی ریاست کینٹکی میں بنائے گئے 34 فٹ ، 6 انچ کے فولڈنگ چاقو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے بڑی pocket knife قرار دے دیا۔

ریڈکلف میں ریڈ ہل کٹلری جہاں امریکی پاکٹ چاقوؤں کا میوزیم ہے، کے باہر نصب چاقو گنیز کے فہرست میں دنیا کا سب سے بڑا پاکٹ چاقو کے طور پر شامل کیا گیا اور اس کیلئے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

ریڈ ہل کٹلری کے شریک مالک اور ریکارڈ حاصل کرنے کے پیچھے ماسٹر مائنڈ جیسن بشام نے کہا کہ امید ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جیبی چاقو میوزیم اور قصبے کے لیے سیاحوں کی توجہ کا کام کرے گا۔

ریڈ ہل کٹلری نے کہا کہ چاقو میں جڑے صرف بلیڈ کا وزن تقریبا 1500 پاؤنڈ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ قوانین کا تقاضا ہے کہ فولڈنگ چاقو مکمل طور پر کام کرے۔ تنظیم نے کہا کہ چاقو کے تخلیق کاروں نے اس بات کا بھی خیال رکھا کہ وہ سخت موسم کو برداشت کر سکے جس میں ژالہ باری اور برفانی طوفان بھی شامل ہے۔