تزئین و آرائش میں گھر کی دیواروں سے 50 سال پرانی تحریر نکل آئی

534

اپنے گھر کی تزئین و آرائش کرنے والے ایک آسٹریلوی شخص کو دو دیواروں کے درمیان چھپی ہوئی بوتل میں ایک خط ملا جو کہ 50 سال پرانا تھا.

میٹ اسٹریٹ فیلڈ نے بتایا کہ وہ اس 50 سالہ پرانے خط کے لکھنے والے کو ڈھونڈنے میں بھی کامیاب رہا جو کہ اس گھر کے تعمیراتی کارکنوں میں سے ایک تھا.

تفصیلات کے مطابق میٹ کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے دوران گھر کی دو دیواروں کے درمیان ایک شیشے کی بوتل ملی تھی اور اس کے اندر چار تعمیراتی مزدوروں کے دستخط تھے جنہوں نے کئی دہائیاں پہلے یہ دیواریں بنائی تھیں۔

5 اپریل 1974 کے نوٹ میں ان مزدوروں کی فہرست ہے جنہوں نے پروجیکٹ مکمل کیا اور وضاحت کی کہ یہ منصوبہ میٹرک سسٹم اپنائے جانے کے بعد ان کا پہلا تعمیراتی کام تھا۔

اسٹریٹ فیلڈ نے این بی این نیوز کو بتایا ، “آپ ہمیشہ بوتل میں پیغامات کا افسانہ سنتے ہیں لیکن آپ نے کبھی نہیں سوچا کہ آپ کو اپنے گھر کی دیواروں کے درمیان ایسا تجربہ ہوگا۔”