جیکب آباد،محکمہ صحت کی لاپرواہی ،جمس اسپتال میں ڈائریکٹر کی عدم تقرری

265

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)محکمہ صحت لاپرواہی ،28روز سے جیکب آباد کے جمس اسپتال میں ڈائریکٹر کی تقرری نہ ہو سکے ،اسپتال کے معاملات شدید متاثر۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی لاپروائی کی وجہ سے جیکب آباد کے جمس اسپتال میں 28روز گزرنے کے باوجود ڈائریکٹر کی تقرری نہیں کی جا سکی ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے معاملات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر کے چھٹی پر جانے کے بعد جمس میں مریضوں کا الٹر ا سائونڈ بند ہو گیا ہے صبح الٹرا سائونڈ کے لیے آنے والے مریضوں کو واپس کیا جا رہا ہے آپریشن تھیٹر اور این آئی سی یو میں اینٹی بائیوٹک انجکشن تک نہیں بچے،اتنے بڑے اسپتال میں ادویات کی کمی کی شکایات بڑھ گئی ہیں جبکہ ایچ آر اصغر سومرو بھی کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں،جس کے باعث جمس اسپتال کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ توسیع ختم ہونے کے باوجود بھی سابق ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ جمس اسپتال میں رہائش پزیر ہیںڈائریکٹر کی کار،فیول سمیت دیگر مراعات اور اختیارات کا مزا لے رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈائریکٹر مزید تین ماہ کی توسیع کے لیے سرگرم ہیں تاکہ دوسرا کوارٹر بھی استعمال کرسکیں۔جمس بچائو تحریک کے رہنما حماد اللہ انصاری نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت بلا تاخیرجیکب آباد کے جمس اسپتال میںاہل تجربہ کار ایماندار ڈائریکٹر مقرر کرے جو تباہ حال اسپتال کو بہتر کرکے مکمل فعال کر سکے ،جمس کو تباہی کے کنارے پہنچانے والے سابق ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ کو اگر مزید توسیع دی گئی تواس کی بھرپور مخالفت کریں گے جمس کو بچانے کے لیے تحریک دہرنے سمیت ہر ممکن اقدام کیا جائے گا جس سے جمس جیسے بہترین ادارے کو کرپٹ مافیا سے بچایا جا سکے ۔