میرواہ گورچانی، دی ہوپ کی جانب سے کالج کلاسز کا باقاعدہ آغاز

282

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت سندھ کے تعاون سے چلنے والے دی ہوپ ہائر سیکنڈری اسکول کی جانب سے کالج کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ دی ہوپ ہائر سیکنڈری اسکول میں طلبہ صبح اور طالبات شام کے اوقات میں اپنے پسندیدہ مضامین کے مطابق بہترین اساتذہ کی زیر نگرانی بلا معاوضہ تعلیم حاصل کریں گے۔ کالج میں کشادہ کلاس رومز، سولر سسٹم، سائنس لیبارٹری، کمپیوٹر لیبارٹری اور جملہ سہولیات موجود ہیں۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور پری کمپیوٹر گروپس میں مضامین کے ماہر اساتذہ طلبہ و طالبات کی رہنمائی کریں گے۔ طلبہ و طالبات کو مفت نصابی کتب اور آمدورفت کی سہولت بھی دی جارہی ہے، کالج کی روح رواں آپریٹر شہناز بیگم کی ان خدمات کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے خاص طور پر علاقے کی طالبات کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں وہ طالبات جو کہ جملہ مشکلات کے باعث میدان تعلیم میں اب تک پیچھے تھیں، اب وہ بغیر اخراجات کے تعلیم حاصل کریں گی اور ان شاء اللہ پْروقار معاشرہ تشکیل دیں گی۔ بلا شبہ یہ سب کالج انتظامیہ کی انتھک محنت اور حکومت سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون کا نتیجہ ہے۔