خیبرپختونخواکرکٹ کپ چیلنجرز وقاص الیون کوہا ٹ نے اپنے نام کرلیا

126
پشاور: خیبر پختونخوا کپ کی فاتح ٹیم وقاص الیون کوہاٹ کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

پشاور(جسارت نیوز)سربند باڑہ کے ارمان کرکٹ گراونڈ پرکھیلاگیا خیبرپختونخواکرکٹ کپ چیلنجرز وقاص الیون کوہا ٹ نے اپنے نام کرلیافائنل میں آفریدی فائٹرز حیات آباد کی ٹیم کوکانٹے دارمقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست کاسامنا کرناپڑا د پہلے کھیلتے ہوئے و قاص الیون کوہا ٹ نے مطلوبہ بارہ اوورز میںپانچ وکٹوں کے نقصا ن پر115رنز بنائے جواب میں آفریدی فائٹرز حیات آباد کے کھلاڑیوںنے بھی عمدہ کھیل کامظاہرہ کیاتاہم اخری اوورز میں پچیس رنزکاہدف حاصل نہ کرسکی اور109رنز بناسکی۔بعدازاں مہمان خصوصی سپورٹس وکلچرل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف خورشید عالم نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ایونٹ میں کل 26 ٹیموں نے شرکت کی۔رنامنٹ کے آرگنائزر جمال عبدالناصر ،انجینئر عظیم اور فیصل خان تھے فائنل کب موقع پرجنر ل سیکرٹری محمدکلیم،عمران خلیل،سابقہ ناظم عظمت خان بھی موجود تھے۔