ناصر حیات مگوں کی بز نس نیٹ ورکنگ کی ڈیجیٹیلا ئز یشن کی کو ششو ں کی تعریف

244

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے” پاک بزکام “کے اجراء کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان کی بی ٹو بی کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے کے لیے حیرت انگیز کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران کاروباری اداروں کے لیے بزنس نیٹ ورکنگ کے طر یقہ کار میں واضح تبدیلی رونما ہو چکی ہے اور پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کے لیے اپنی ڈیجیٹل موجودگی اور شنا خت کو بنانا اور پھیلانا بالکل لازمی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے کہا کہ وہ پاکستان کی برآمدات کو تیزی سے اور پائیدار انداز میں بڑھانے کے حکومتی وژن میں سہولت کار کردار ادا کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم سے پختہ امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل پورٹل پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے غیر روایتی منڈیوں سے آرڈر کی بنیاد پر برآمدی صنعتوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈیجیٹل پورٹل کے پیش کردہ مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔