آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ کا پاکستان پیٹر ولیم کے ساتھ معاہدہ

218

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیٹر ولیم اور سی ڈی سی کی ذیلی کمپنی آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت آئی ٹی مائنڈز پی پی ایل کے ریٹاٹر منڈ فنڈز کے لیے بیک آفس اکاؤنٹنگ خدمات فراہم کرے گی۔ آئی ٹی مائنڈز پہلے ہی کامیابی کے ساتھ پی پی ایل کوBPO کی خدمات فراہم کررہی ہے اور یہ معاہدہ اسی کا تسلسل ہے۔اس معاہدے کے تحت آئی ٹی مائنڈز پی پی ایل کے پنشن، پروویڈنٹ اور گریجویٹی فنڈز سمیت ریٹائرمنٹ فنڈزکے لیے اکاؤنٹنگ ایڈمنسٹریشن کے لیے سہولت فراہم کرے گی جس سے پی پی ایل آئی ٹی مائنڈز کے اسٹیٹ آف دی آرٹ بیک آفس سسٹم اورIT انفرااسٹرکچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری پراپنی توجہ مرکوز کرسکے گی۔ اس موقع پر پی پی ایل کے سینئر منیجر فنانس سید راحت حسین نقوی نے پراسس میں بہتری کے ساتھ ساتھ کفایتی لاگت کے لیے ریٹائرمنٹ فنڈ میں بیک آفس سروسز کی آٹو میشن کی اہمیت پر زوردیا۔انہوں نے گزشتہ 3سالوں میں خاص طورپر وبائی امراض کے دوران بلا تعطل خدمات فراہم کرنے پر آئی ٹی مائنڈز کی سپورٹ کو سراہا۔اس موقع پرآئی ٹی مائنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اقلیم الزمان خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسپلائیزیشن کا دور ہے، آئی ٹی مائنڈز کی فنڈ اکاؤنٹنگ اور ایڈمنسٹریشن کی آؤٹ سورسنگ خدمات کمپنیوں کو اپنے بیک آفس کے کاموں کو ایک قابلِ اعتماد، اعلیٰ کارکردگی کے حاملBPO پارٹنر کو آؤٹ سورس کرنے کے قابل بناتی ہیں۔