پہلی عالمی ہائڈرو پاور کانفرنس 27اکتوبر کو ہوگی

277

 

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) انرجی اپڈیٹ کے تحت پہلی عالمی ہائڈرو پاور کانفرنس کا انعقاد 27اکتوبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔اس موقع پر اپنے بیان میں آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ محمد نعیم قریشی نے کہاکہ اس وقت ملک میں پانی سے 9000میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے اور موجودہ حکومت کے وژن کے تحت اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد تمام شراکت داروں کو جمع کرنا اور ان کے مسائل کے حل کو تلاش کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانی سے سستی اور صاف بجلی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پی پی آئی بی کے سربراہ شاہجہاں مرزا، نیپرا کے چیئرمین توصیف فاروقی، واپڈا کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل ریٹائر مزمل اسلم ، سی پیک کے چیئرمین خالد منصور، اسٹار ہائڈرو پاور کے سی ای او ہیڈونگ چوئی، ڈی جی ہائڈرو پی پی آئی بی منور اقبال، سینئر ایڈوائزر سی ایس آئی ایل این اے زبیری، ظفر اقبال وٹو، حمایت اللہ خان و دیگر خطاب کریں گے۔