پی ٹی سی ایل گروپ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

657

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے والی مضبوط کاروباری حکمت عملی کی بدولت اپنے ریونیو میں 7.3فیصد قابل ذکر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے 18 اکتوبر 2021 کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منعقدہ اجلاس میں 30 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہونے والی نوماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے سال 2021 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران102.4ارب کا ریونیو حاصل کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں7فیصد زائد ہے۔ یو بینک نے اپنی ترقی کی رفتار جاری رکھنے کے ساتھ آمدن میں23فیصد اضافہ کیا۔