ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آئرلینڈکے بولر نے 4 گیندوں پر چار وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا

175
ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوائلفائیر رائونڈ میں ہالینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے کامیاب بولر کورٹس کیمفر 4گیندوں پر 4وکٹیں لینے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں

 

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) آئرش بائولر کورٹس کیمفر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل چار گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے، انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لیکر منفرد عالمی ریکارڈ میں لاستھ مالنگا اور راشد خان کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ پیر کو ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلے رائونڈ کے گروپ اے میچ میں آئرش بائولر کورٹس کیمفر نے ہالینڈ کے بلے بازوں کولن ایکرمان، ریان ٹین ڈزکاٹے اور سکاٹ ایڈورڈز کو آئوٹ کر کے شاندار ہیٹرک مکمل کی جبکہ چوتھی گیند پر انہوں نے روئیلوف وانڈرمرو کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، اس کے ساتھ ہی کورٹس نے مسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر کا اعزاز اپنے نام کیا، اس سے قبل سابق سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا اور افغانستان کے سپنر راشد خان بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ مالنگا نے 2019میں نیوزی لینڈ جبکہ راشد خان نے بھی 2019میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں یہ منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔