یورپی یونین اور قطر کے درمیان شہری ہوابازی کا سمجھوتا

208

 

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین اور قطر کے درمیان شہری ہوابازی کا سمجھوتاطے پا گیا۔ یورپی یونین کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین اور قطر کے درمیان 2016 ء سے جاری ایوی ایشن مذاکرات کے بعد سمجھوتاطے پایا ہے۔ سمجھوتے کی رو سے قطر اور یورپی یونین کے رکن 27 ممالک اپنی فضائی حدود کو ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے کھول دیں گے۔ یورپی یونین اور قطر کے درمیان پروازوں میں سیکورٹی، فضائی ٹریفک انتظامیہ، ماحول اور صارف کے حقوق جیسے مختلف شعبوں میں معیارکو بلند کیا جائے گا۔