ناسا کا خلائی جہاز مشتری پر تحقیقات کے لیے روانہ

281
فلوریڈا: ناسا کا راکٹ مشتری کے لیے خلائی گاڑی لے کر جارہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ناسا کا خلائی جہاز نظام شمسی کے بڑے سیارے مشتری کے سیارچوں کی معلومات حاصل کرنے کی مہم کے لیے 12سال کا سفر کرے گا۔ یہ خلائی جہاز مشتری کے سیارچوں کی اہم معلومات اور تصاویر زمین پر بھیجے گا۔ مشتری کے مدار میں جانے والے مشن کا نام لوسی ہے۔ یہ مشن سیارے کے گرد گردش کرنے والے سیارچوں کے مجموعے کے بارے میں معلومات اکھٹی کرے گا،جنہیں کلسٹر کو ٹروجن کا نام دیا گیا ہے۔ اس جہاز کو اٹلس 5راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ خلائی جہاز کا سفر بغیر کسی حادثے یا تکنیکی خامی کے چلتا رہا تو اسے 12سال کا عرصہ درکار ہو گا۔