بحیرۂ روم میں 120 امدادی کارکنوں نے تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

316
بحیرۂ روم: امدادی تنظیم کے کارکن تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا رہے ہیں

 

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی امدادی تنظیم سی واچ نے بحیرہ روم میں 120مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ یورپی امدادی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے جہاز سی واچ3 نے پہلی امدادی کارروائی لیبیائی ساحل کے قریب کی، جہاں 66 افراد کو بچایا گیا۔ ان میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ اس کے 3گھنٹے بعد ہی ایک دوسری کارروائی کی گئی، جس میں54افراد کو بچایا گیا۔ یہ افراد ربر کی ایک کشتی پر سوار تھے۔ واضح رہے کہ مہاجرین یورپ پہنچنے کے لیے سمندر کا خطرناک راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اس سفر میں سالانہ سیکڑوں مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔