کیماڑی میں لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی،حمیداللہ خان

342

کراچی (پ ر)مشاورتی کونسل جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میںضلع کیماڑی میں پانی و بجلی کی بندش، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و صدر پبلک ایڈ ضلع کیماڑی حمید اللہ خان نے کہا کہ ضلع کیماڑی میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،مسائل کا شکارعوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جو کسی بھی وقت پرتشدد احتجاج کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔