رحمت عشرہ شان للعالمین ؐ کے تحت گورنر ہائوس میں لنگر عام کا آغاز

279

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت للعالمین ؐ کے تحت گورنر ہائوس کراچی میں لنگر عام کا آغاز کیا گیا جو کہ 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہائو س میں جاری لنگر عام کے دورہ موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقہ سے منایا جائے۔